کولکاتا : کلکتہ ہائی کورٹ کے جج ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کا اپنا گھر غیر قانونی طور پر بنایا گیا ہے تو اسے بھی گرایا جائے گا۔ہوڑہ کے للوا میں ایک غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ پہلے دائر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد جسٹس اریجیت بنرجی اور جسٹس رائے چٹوپادھیائے کی ڈویژن بنچ نے بھی فیصلے کو برقرار رکھا۔4 ستمبر کو بالی میونسپلٹی نے عملے کو تعمیرات کو گرانے کیلئے بھیجا تھا۔ لیکن وہ گئے اور رکاوٹوں کا سامنا کیا۔ میونسپلٹی نے کہا کہ پولیس کی مدد کے بغیر تعمیرات کو گرانا ممکن نہیں ہے ۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے جمعرات کو اس کیس کی سماعت میں کہا کہ ان کا گھر بھی ہاوڑہ میں ہے ۔ اگر اس مکان کی تعمیر میں کوئی گانٹھ نظر آئے تو اسے بھی گرا دینا چاہیے ۔