اگر 15 جون تک برج بھوشن کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پھر دھرنا دیا جائے گا

   

نئی دہلی:سونی پت کے چھوٹورام دھرم شالہ میں پہلوانوں کی حمایت میں منعقدہ مہاپنچایت میں پہلوانوں نے 15 جون سے پہلے ملزم برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے۔ پہلوانوں نے کہا کہ اگر اس دوران حکومت نے کوئی سخت کارروائی نہیں کی تو پہلوان دوبارہ دہلی میں تحریک شروع کریں گے۔ مہاپنچایت میں شامل تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ پہلوانوں کی کال پر تمام تنظیمیں ملزم برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کی حمایت میں دوبارہ تحریک شروع کریں گی۔