اگستیہ نندا کے ساتھ کام کریں گی سہانا خان

   

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔سہانا خان اور اگستیہ نندا کو کچھ دن پہلے فلمساز زویا اختر کے دفتر کے باہر دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں کے ڈیبیو کی خبریں زوروں پر ہیں۔ خیال ہے کہ زویا اختر ‘دی آرچیز’ کے نام سے فلم بنا رہی ہیں۔ اگستیہ نندا اس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، وہ فلم میں آرچی کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں سہانا خان بھی نظر آئیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اگستیہ نندا اور سہانا خان کے علاوہ غیر فلمی پس منظر کے بچے بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے ۔ زویا اختر نے اس فلم کے لیے کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے آڈیشن لیے ہیں۔ فلم میں سہانا ہندوستانی اور مغربی دونوں انداز میں نظر آئیں گی۔