اہلیہ کے نام پر خریدی گئی جائیداد پر خاندان کا بھی حق ہے:ہائی کورٹ

   

نئی دہلی: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے خاندانی جائیداد کے تنازعہ میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کے نام پر کوئی جائیداد خریدی ہے اور اسے رجسٹرڈ کروایا ہے تو اس میں اس کے خاندان والوں کا بھی حصہ ہوگا۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ خاندان کے افراد کا جائیداد پر صرف اس وقت حق نہیں سمجھا جائے گا جب یہ ثابت ہوجائے کہ عورت نے جائیداد اپنی کمائی سے خریدی ہے، لیکن اگر خاتون گھریلو خاتون ہے اور کوئی اس کے نام پر جائیداد خریدی گئی ہے تو اس پر خاندان کے باقی افراد کا بھی حق ہوگا۔
متوفی باپ کی جائیداد میں حق مانگنے والے بیٹے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ارون کمار سنگھ دیشوال نے کہا کہ درخواست گزار کے والد کی خریدی گئی جائیداد خاندانی ملکیت تصور کی جائے گی کیونکہ عام طور پر ہندو شوہر خاندان کے فائدے کیلئے جائیداد کا وارث ہوتا ہے۔ اپنی بیوی کے نام پر جائیداد خریدتا ہے۔