اہل خانہ پر خرچ کا سب سے زیادہ اجر

   

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي اللہ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : دِيْنَارٌ أَنْفَقْتَهٗ فِي سَبِيْلِ ﷲِ. وَدِيْنَارٌ أَنْفَقْتَهٗ فِي رَقَبَةٍ وَدِيْنَارٌ تَصَدَّقْتَ بِهٖ عَلٰي مِسْکِيْنٍ. وَدِينَارٌ أَنْفَقْتَهٗ عَلٰي أَهْلِکَ أَعْظَمُهَا أَجْرًا الَّذِي أَنْفَقْتَهٗ عَلٰي أَهْلِکَ.
رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالْبُخارِيُّ فِي الْأَدَبَ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک دینار وہ ہے جسے تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہو، ایک دینار وہ ہے جسے تم مسکین پر صدقہ کرتے ہو اور ایک دینار وہ ہے جسے تم اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہو ان میں سب سے زیادہ اجر اس دینار پر ملے گا جسے تم اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہو۔‘‘
l عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي اللہ عنه قَالَ : أَمَرَ النَّبِيُّ صلي اللہ عليه وآله وسلم بِالصَّدَقَةِ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَارَسُوْلَ ﷲِ عِنْدِي دِيْنَارٌ. قَالَ : فَقَالَ : تَصَدَّقْ بِهٖ عَلٰي نَفْسِکَ. قَالَ : عِنْدِي آخَرُ قَالَ : تَصَدَّقْ بِهٖ عَلٰي وَلَدِکَ : قَالَ : عِنْدِي آخَرُ. قَالَ : تَصَدَّقْ بِهٖ عَلٰي زَوْجَتِکَ أَوْ زَوْجِکَ. قَالَ : عِنْدِي آخَرُ قَالَ. أَنْتَ أَبْصَرُ.
رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.وَقَالَ الْحَاکِمُ : هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کرنے کا حکم فرمایا تو ایک آدمی نے عرض کیا : یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار ہے۔ آپ ﷺنے فرمایا : اسے اپنے اوپر خرچ کر لو۔ اس نے عرض کیا : میرے پاس اور بھی ہے۔ فرمایا : اسے اپنی اولاد پر خرچ کر لو، عرض کیا : میرے پاس اور بھی ہے۔ فرمایا : اسے اپنی بیوی پر خرچ کر لو۔ عرض کیا : میرے پاس اور بھی ہے فرمایا : جس کے لیے تم مناسب سمجھو (اس پر خرچ کرو)۔‘‘