ایئرلائنز کے فضائی راستے تبدیل

   

تہران: فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد فضائی حدود اور ہوائی اڈے کی بندش کے جواب میں مختلف ممالک کی ایئر لائنز نے تیزی سے ایران کے اوپر پرواز کے راستے تبدیل کر دیئے ہیں، پروازوں کا رخ متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا یا ہوائی اڈے کی بندش کے پیشِ نظر جمعہ کو ہوائی جہازوں کو ان کی روانگی کے مقامات پر واپس بھیج دیا۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ایران نے حملے کے بعد تہران، شیراز اور اصفہان میں اپنے ہوائی اڈہ بند کر دیئے اور چند گھنٹوں کے لیے اپنی فضائی حدود کے مغربی حصے سے پروازیں کلیئر کردیں۔ 0445 جی ایم ٹی تک ہوائی اڈے اور فضائی حدود دوبارہ کھل چکے تھے اور یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ڈیٹا بیس پر پوسٹ کردہ بندش کا نوٹس ہٹا دیا گیا تھا۔