احمدآباد۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ونڈے میں ہندوستان کی شروعات کم وبیش دوسرے ونڈے کی طرح رہی جہاں ٹیم نے ناقص شروعات کے بعد مڈل آرڈر میں بہترین بیٹنگ کی بدولت اچھا اسکور بنایا۔42 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان روہت شرما ، ویراٹ کوہلی اور شکھر دھون کا نقصان اٹھانے کے بعد پنت اور ائیر نے اننگز کو مستحکم کرنا شروع کیا ۔دونوں نے چوتھی وکٹ کیلئے 110 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی ۔والش جونئیر نے پنت کو آوٹ کرتے ہوئے اس جوڑی کوتوڑا ۔پنت نے 54 گیندوں میں 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 56 رنز اسکور کئے ۔دوسرے سرے سے ائیر نے 111 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کئے ۔لوور آرڈر میں واشنگٹن سندر نے 33 اور دیپک چہر نے 38 رنز بناکر اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا ۔دونوں نے اپنے درمیان 6 چوکے اور تین چکھے لگائے جس کی بدولت سیریز میں پہلی مرتبہ اسکور 250 کے ہندسے کو عبور کرپایا۔ویسٹ انڈیز کیلئے جیسن ہولڈر کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 8 اوورس میں 34 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کے آوٹ کیا۔جوزف اور والش نے فی کس 2 وکٹیں لی۔