ایئر ڈیفنس فورس نے روس پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

   

ماسکو: روس کے ٹوروپیٹس شہر میں ایک بڑے ڈرون حملے کو فضائی دفاعی دستوں نے ناکام بنا دیا۔ مقامی حکام نے حملے سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو جزوی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اطلاع علاقائی حکومت نے چہارشنبہ کو دی۔اس سے قبلچہارشنبہ کے روز علاقائی حکومت نے کہا تھا کہ ٹوروپیٹس قصبے میں فضائی دفاعی دستوں نے ایک ڈرون کو تباہ کرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔حکومت نے ٹیلی گرام پر کہا، “ٹوروپیٹس، ٹور کے علاقے میں ڈرون کے ملبے کے گرنے کے مقام پر آگ لگ گئی اور اسے بجھانے کا عمل جاری ہے ۔” “فضائی دفاعی افواج شہر کے اوپر آسمانوں میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ان علاقوں سے لوگوں کو جزوی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں فضائی دفاعی دستے اور فائر اہلکار کام کر رہے ہیں۔