ایرانڈیا ایکسپریس کی چھ نئے ایرپورٹس سے نئی پروازیں

   

یکم ستمبر سے آغاز ، بکنگ میں حوصلہ افزاء ردعمل
حیدرآباد۔6۔اگسٹ۔(سیاست نیوز) ائیر انڈیا ایکسپریس نے 6نئے ائیرپورٹس سے اپنی پروازوں کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور یکم ستمبر سے یہ نئی پروازیں شروع کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد ‘ کوئمبتور‘ جام نگر‘ جودھپور ‘ مدورائی اور تروپتی سے یہ پروازیں شروع کی جائیں گی جو کہ ملک کے مختلف شہروں سے فضائی مسافرین کو جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔بتایا جاتاہے کہ ان شہروں سے شروع ہونے والی نئی پروازوں کے لئے ائیرانڈیا ایکسپریس نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے اور حوصلہ افزاء ردعمل حاصل ہونے لگا ہے۔ ائیر انڈیا ایکسپریس کی یہ نئی پروازیں مذکورہ شہروں سے ملک کے میٹرو شہروں کے علاوہ حیدرآباد کے لئے بھی شروع کی جائیں گی۔ دہلی ‘ ممبئی ‘ چینائی اور حیدرآباد کے علاوہ دیگر شہروں کے لئے شروع ہونے والی ان پروازوں کے آغاز سے فضائی مسافرین کو حاصل ہونے والی سہولت کے علاوہ ملک میں تہذیبی و ثقافتی سیاحت ‘ شہروں کے درمیان تجارت‘ صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ کا بارث بن سکتی ہیں۔ ائیرلائنس نے جو تفصیلات فراہم کی ہیں ان کے مطابق فی الحال اندرون ملک ائیر انڈیا ایکسپریس 48 شہروں کو مربوط کرتی ہے جبکہ 16بین الاقوامی پروازیں اس ائیر لائنس کے ذریعہ چلائی جا رہی ہیں۔اورنگ آباد‘ جام نگر‘ کوئمبتور‘ مدورائی ‘ جودھپور‘ کے علاوہ تروپتی سے شروع کی جانے والی ان پروازوں کے آغاز کے بعد ان شہروں سے اور ان شہروں کے لئے سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی قابل لحاظ اضافہ کے امکانات ہیں۔3/m/b