ایرانی صدر روس کادورہ کریں گے

   

ماسکو : ایرانی صدر نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کی جانب سے ماسکو کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔روسی میڈیا کے مطابق روسی صدر پوٹن اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی ملاقات ترکمانستان میں کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قائدین کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب کو ماسکو دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ روسی میڈیا کی رپورٹ میں مسعود پیزشکیان کے دورے کی تاریخ کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔