ایرانی نیوکلیئرپروگرام پر امریکہ اسرائیل خفیہ بات چیت

   

واشنگٹن: ا خبار ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران میں امریکی اور اسرائیلی قومی سلامتی کے ذمے داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یہ بات زیر بحث آئی کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی طرف واپس نہ آیا تو ایسی صورت میں کیا کِیا جانا چاہیے۔ مذکورہ خفیہ بات چیت میں غیر مقررہ پلان بی پر توجہ مرکوز رہی۔ اسرائیل میں نئی حکومت بننے کے بعد تزویراتی گروپ کا یہ پہلا اجلاس تھا۔