ایران حملہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر15ہوگئی

   

تہران : ایران میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی۔سرکاری ایرانی ایجنسی IRNA کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں میں جان کی بازی ہارنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرہمتی نے اس واقعہ کے فوراً بعد اپنے بیان میں کہا ہے حملوں کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں 3 ایرانی سیکیورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سرکاری ٹیلی ویڑن نے اطلاع دی ہے کہ طویل عرصے سے جاری جھڑپوں میں اپنی جانیں گنوانے والے ایرانی سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور حملہ آوروں میں سے 16 مارے گئے ہیں۔یہ حملہ 4 اپریل بروز جمعرات کو ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر راسک میں پاسداران انقلاب کی فوجی تنصیبات اور چابہار شہر کے دو پولیس اسٹیشنوں پر بیک وقت کیا گیا تھا۔”