ایران سے لائے گئے شہریوں میں مزید چھ کورونا مثبت

   

جیسلمیر10اپریل(سیاست ڈاٹ کام )راجستھان میں جیسلمیر کے ملٹری اسٹیشن میں ایران سے لائے گئے ہندوستانی شہریوں میں سے جمعہ کو چھ اور شہریوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔جمعرات کو بھی چار شہریوں کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان کو ملاکر اب تک جیسلمیر میں کل 27شہری پازیٹو پائے جاچکے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اب تک جودھپور اور جیسلمیر میں ایران سے لائے گئے 48ہندوستانی شہریوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔ان چھ شہریوں کو جودھپور کے ایمس میں بھیجا جارہا ہے ۔