تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے کی گئی ڈرون حملے کی کوشش جسے وہ ایران کا پراکسی قرار دیتے ہیں،ان کی اور ان کی اہلیہ کی جان لینے کی کوشش ایک سنگین غلطی تھی۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں، نتن یاہو نے لبنان سے قیصریہ کے علاقے میں ان کے گھر پر کیے گئے ڈرون حملے پر تبصرہ کیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ جسے وہ ایران کا پراکسی کہتے ہیں کی جانب سے ان کی اور ان کی اہلیہ کی جان لینے کی کوشش ایک سنگین غلطی تھی اور یہ نہ تو انہیں اور نہ ہی اسرائیل کو اپنے دشمنوں کے خلاف جنگ میں روک سکے گی۔نیتن یاہو نے ایران اور اس کے پراکسیوں کو خبردار کیا کہ “وہ اسرائیلیوں کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا دیں گے، حملہ آوروں کو ناکام بنائیں گے، غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو واپس لائیں گے اور شمال میں اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائیں گے۔نیتن یاہو نے فتح کا اعلان دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ کے تمام اہداف حاصل کرے گا اور آنے والی نسلوں کے لیے خطے کی سیکیورٹی کی حقیقت کو تبدیل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کی مستقل نمائندگی نے ایک تحریری بیان میں ڈرون حملے سے ایران کا کوئی تعلق ہونے سے انکار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی لبنانی حزب اللہ کی جانب سے کی گئی تھی۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کل بتایا تھا کہ وزیراعظم نتن یاہو کے قیصریہ میں واقع گھر کی طرف ایک ڈرون چھوڑا گیا تھا۔بیان کے مطابق، واقعہ کے وقت نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے اور کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔حزب اللہ نے ڈرون حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ایران کی جانب سے مجھے قتل کرنے کی کوشش بڑی غلطی ہے: نیتن یاہو
یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ایجنٹوں نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کر کے بہت بڑی غلطی کی ۔ نیتن یاہو نے کہا کہ کہ ایران کے ایجنٹس جنہوں نے آج مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی، ایک بڑی غلطی کی ہے۔ انہوں نے ڈرون حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نشانہ ان کی رہائش گاہ تھی ۔ڈرون نے بعد میں شہر کے ایک اور گھر کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ یہ مجھے اور اسرائیل کو نسلوں تک ہماری سلامتی کو یقینی بنانے ہمارے دشمنوں کے خلاف جنگ سے نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ایرانیوں اور ان کے اتحادیوں سے کہتا ہوں کہ جو بھی اسرائیلی شہریوں کو نقصان پہنچائے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ہم آپ کے دہشت گردوں کو ختم کرتے رہیں گے، غزہ سے مغویہ لوگوں کو واپس لائیں گے اور شمال کے باشندوں کو ان کے گھروں کو واپس لائیں گے۔