تہران : ایک نامعلوم ملزم کو سرکاری عمارت کو آگ لگانے، امن عامہ میں خلل ڈالنے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے نیزخدا کا دشمن ہونے اور زمین پر بدعنوانی کا سبب بننے کے جرم میں ایرانی قانون کے تحت اتوار کے روز سزائے موت سنائی گئی۔ایران میں ایک کرد خاتون مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور حراست میں موت کے بعد گزشتہ تقریباً دو ماہ سے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہروں نے ایران کی مذہبی قیادت کو فکرمند کردیا ہے۔