ایران میں اسپین کے دو شہری گرفتار

   

تہران : انسانی حقوق کے گروپوں نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ ایرانی سیکوریٹی فورسز نے ملک بھر میں جاری مظاہروں کے سلسلے میں دو ہسپانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انسانی حقوق کی خبر رساں ایجنسی ’ایچ آر اے این اے‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ہسپانوی شہری اب بھی حراست میں ہیں، جب کہ ان کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں ملیں۔ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے سات ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ایران بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جہنیں حکومت سختی سے کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے سات ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ایران بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جہنیں حکومت سختی سے کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تازہ ترین گرفتاری 24 سالہ انا بنیرا کی تھی۔