ایران میں برفباری سے اسکول بند ، پروازوں میں تاخیر

,

   

تہران ۔19جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) زبردست برفباری سے اتوار کے دن تہران کی سڑکیں ڈھک گئیں جس کی وجہ سے طیاروں کی پرواز میں زبردست تاخیر ہوئی اور اسکولس بند کردیئے گئے ۔ ایران کے دارالحکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی کہ کل رات زبردست برفباری کی وجہ سے فضائی ٹرافک متاثر ہوئی ۔ بعض قومی شاہراہوں کو شمالی ایران میں برفباری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ملک گیر سطح پر زبردست برفباری کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تہران میں اور شمالی ایران کے دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ پیر تک جاری رہیگا ۔