ایران میں بس الٹ گئی10 افراد ہلاک

   

تہران : ایران کے شہر یزد میں ایک بس الٹنے سے10 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔ ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کے مطابق، یزد ہلال احمر کے ڈاریکٹر محمد عاشقی نے اس حادثے کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ ڈاریکٹر نے بتایا کہ گزشتہ درمیانی شب سگند ہائے وے سے روبات نامی دیہات کے قریب ایک بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔