ایران میں خود کش حملہ ،خفیہ ایجنسی کا ڈائریکٹر ہلاک

   

تہران : جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے ضلع بندر لینگے میں ہوئے ایک خودکش حملے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر مجتبیٰ شاہدی ہلاک ہو گئے۔گزشتہ شام بندر لینگے میں ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک خودکش حملہ ہوا۔اس حملے میں بندر لینگے کی انٹیلی جنس کے سربراہ جاں بحق اور ان کا نائب زخمی ہو گیا تھا۔حملہ آور بھی اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔بندر لینگے کے ضلعی گورنر نے اس حملے کو ‘دہشت گردانہ حملہ’ قرار دیا ہے۔
لندن کے ایئرپورٹس پر دھند کے باعث پروازیں متاثر
لندن : شدید دھند کے باعث لندن کے ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پرواز کا شیڈول چیک کرنے اور گاڑیاں چلانے والے افراد کو بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہفتے کو 20 پروازیں منسوخ اور 29 تاخیر کا شکار ہوئیں، گیٹ وک سے 26 پروازیں تاخیر کا شکار اور ایک منسوخ ہوئی ہے۔