ایران میں کوروناوائرس کے باعث کئی مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی، مرنے والوں کی تعداد 34

,

   

ایران 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں کئی دہوں بعد پہلی مرتبہ نماز جمعہ منسوخ کی گئی۔ تہران کے علاوہ ایران کے دیگر 22 صوبوں میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکام نے قم اور مشہد میں کئی مذہبی مقامات تک عوام کو جانے سے روک دیا ہے۔ بعض پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک ایران میں 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 380 سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔ چین کے بعد ایران میں سب سے زیادہ اموات دیکھی جارہی ہیں۔ شہریوں کو وائرس سے بچانے کے لئے حکام مختلف اقدامات کررہے ہیں۔