تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیغمبر اسلامؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر قریباً 1900 قیدیوں کی سزاؤں کو یکسر معاف یا کم کردیا ہے۔ رہبرِ اعلیٰ کی ویب سائٹ کے مطابق خامنہ ای نے ایران میں پیغمبراسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم اور امام جعفرصادق رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت کے موقع پر1862 مجرموں کی سزاؤں کو معاف کردیا ہے یا ان کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔امام جعفرصادق اہلِ تشیع کے نزدیک بارہ ائمہ میں سے چھٹے نمبر پر ہیں۔