ایران پرامریکہ واسرائیلی حملوں کے بعد‘جنگ کے 100دن مکمل

   

جنگ بندی کیلئے مذاکرات اور وقفہ وقفہ سے حملوں کا سلسلہ بھی جاری

تہران۔7؍جون ( ایجنسیز )ایران کے خلاف امریکہ واسرائیلی حملوں کے شروع ہونے والی جنگ کو سودن مکمل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق 28اپریل کو جنگ بندی کے باجود فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ باربار مذاکرات بھی کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہوجاتے ہیں۔ اس جنگ میں انسانی جانوں کے نقصان سے لے کر معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ 28فروری کو شروع ہونے والی یہ جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی لیکن جنگ طویل ہوتی جارہی ہے ۔ اس دوران پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات ہوئے لیکن یہ بات چیت بے نتیجہ ثابت ہوئی تاہم جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور وقفہ وقفہ سے حملے بھی ہورہے۔اس دوران آبنائے ہرمز کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرلیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں معیشت متاثر ہوئی۔