ایران پر نیوکلیئر تنصیبات تباہ کرنے اسرائیلی الزام

   

یروشلم ۔9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غیرمعلنہ نیوکلیئر تنصیبات کو جن کا مقصد نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنا تھا پوشیدہ طور پر تباہ کررہا ہے ۔ ایران نے شہر ابدی جو اصفہان کے جنوب میں واقع ہے نیوکلیئر تنصیب تباہ کی تھی ۔جون کے اوآخر اور جولائی کے اوآخر میں یہ سمجھتے ہوئے کہ اسرائیل پر یہ بات ظاہر ہوگئی ہے ۔ اُس نے خفیہ طور پر اپنی نیوکلیئر تنصیبات تباہ کرنا شروع کردی ہے نتن یاہو وہ ٹی وی پر راست قوم سے خطاب کررہے تھے ۔
۔