تہران ۔15؍نومبر ( ایجنسیز )ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے اسرائیل کا ایک ’آربیٹر 4‘ ڈرون مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون اتوار کو مغربی ایران کے علاقے نہاوند کی پہاڑیوں میں نشانہ بنایا گیاجبکہ بعد ازاں اس کا ملبہ بھی اسی علاقے سے برآمد ہوا۔رپورٹ کے مطابق، ڈرون کا ملبہ اتوار کو نہاوند کی پہاڑیوں میں ملا۔ ایرانی میڈیا نے اس حوالے سے ملبے کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جنہیں ڈرون کی تباہی کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں ’آربیٹر 4‘ کو طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا ڈرون قرار دیا گیا ہے، جسے بنیادی طور پر نگرانی اور جاسوسی کے مشنوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔