ایران کا اسرائیل پر حملہ کا خدشہ، انڈین ائیرلائن کاایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز

   

نئی دہلی :اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ہندوستانی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال بند کردیا۔ میڈیا کے مطابق لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز نے آج صبح ایرانی فضائی حدود کا استعمال کرنے سے گریز کیا اور طویل راستہ اختیار کیا۔ میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ جانے والی ایئر انڈیا کی تمام پروازوں کو اب منزل تک پہنچنے میں 2 گھنٹے کا اضافی وقت لگ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کیلئے ایئر انڈیا کی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی کیونکہ وہ ایرانی فضائی حدود کے جنوب سے پرواز کرتی ہیں۔