تہران: شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل نے نئی دھمکی آمیز پیغامات دیے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ تل ابیب 7 اکتوبر 2023ء سے پہلے واپسی کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزارت دفاع غزہ کے شمال اور جنوب میں جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھے گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو بھی اسرائیلی فوج کو دھمکیاں دے گا اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ حماس کا خیال ہیکہ بے گھر ہونے والوں کی اپنے گھروں کو واپسی ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی جبری بے گھری اور استقامت کی خواہش کو توڑنے کے اپنے جارحانہ اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔حماس نے ایک بیان میں کہا ہیکہ ہجوم کے ان علاقوں کی طرف لوٹنے کے مناظر جہاں سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے اپنے تباہ شدہ گھروں کے باوجود فلسطینیوں کی اپنی سرزمین پر ثابت قدمی کی تصدیق کرتے ہیں۔