تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں پراکسی وار نہیں چاہتا، یمنی حوثیوں کے حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں، اگر امریکہ نے اسے جواز بنا کر ایران کے خلاف کوئی اقدام اُٹھایا تو اسے سنگین تنائج بھگتنا ہوں گے۔ خامنہ ای کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام کے مطابق اگر امریکہ یا کسی اور نے ایران کے خلاف مذموم عزائم رکھے تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے نئے سال کے پہلے دن تہران میں سالانہ تقریب کے دوران خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یمن کے حوثی گروپ کو ایرانی پراکسی کہہ کر بڑی غلطی کی ہے ، پراکسی کا کیا مطلب ہے ؟انہوں نے کہا کہ ایران کو پراکسیوں کی ضرورت نہیں ہے ، یمن کے اپنے مقاصد ہیں اور خطے میں مزاحمتی گروہوں کے اپنے محرکات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں، لیکن ہم نے کبھی کسی سے جنگ کا آغاز نہیں کیا۔
، تاہم اگر کوئی ایران کے خلاف اقدام اُٹھائے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے ۔