ایران کے میزائیل پروگرام پر مفاہمت نہیں :روحانی

,

   


تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے میزائیل پروگرام پر مفاہمت یا ناقابل قبول مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں اور اس بات سے امریکی صدر منتخب جوبائیڈن آگاہ ہیں۔ امریکہ توقع ہے بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے تحت ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاملت میں دوبارہ شامل ہوجائیگا ۔ بائیڈن کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ وہ ایران کی نیوکلیئر سرگرمی کے بارے میں وسیع تر بات چیت شروع کراسکتے ہیں، جس میں بیالسٹک میزائیلوں اور علاقہ میں اُس کی سرگرمیوں کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔