ایرپورٹ پر کھڑے طیارے ہوائی فائرنگ کی زد میں

   

بیروت : لبنان میں نئے سال کے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے بیروت اور طرابلس میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ رفیق ہریری بین الاقوامی ایئرپورٹ پر دو مسافر طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے ایک شخص کے موبائل فون پر ہوائی گولی آ کر لگی جس سے وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔معاشی مشکلات سے دوچار ملک لبنان میں نئے سال کا جشن جوش و خروش سے منایا گیا اور بارودی مواد مہنگا ہونے کے باوجود کئی شہروں میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ہوائی گولی لگنے سے مشرق وسطیٰ کی دو ایئر لائنز کے طیاروں ایئر بس اے 321 اور نیو ایئر کرافٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔سکیورٹی اداروں نے عوامی مقامات اور ایئر پورٹ کے قریب فائرنگ کے خلاف خبردار بھی کیا تھا جبکہ چیک پوسٹس بھی قائم کی تھیں۔