ایرگن رکھنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے ایر گن رکھنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب مہدی پٹنم دلشاد نگر کے ساکن سید شعیب اقبال اور اُس کا ساتھی محمد توفیق آج صبح تُک گوڑہ آؤٹر رنگ سے گزر رہے تھے کہ مجوزہ انتخابات کے پیش نظر تلاشی مہم میں مصروف پولیس عملے نے ان دو نوجوانوں کو روک کر اُن کی کار کی تلاشی لی۔ پولیس کو اُن کے قبضہ سے ایک ایر گن برآمد ہوئی جس پر پولیس نے اُن سے تفتیش کی۔ نوجوانوں نے بتایا کہ اُنھوں نے معظم جاہی مارکٹ پر واقع ایک مشہور آرمری سے یہ ایر گن خریدی تھی۔ پولیس نے انھیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔