ایر انڈیا کو حکومت سستے داموں فروخت کرے گی: اے آئی ٹی یو سی

   

ممبئی ۔ 30 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت پر ہندوستان کی ممتاز ایر انڈیا کو سستے داموں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اے آئی ٹی یوسی نے کہا کہ یہ کام قبل ازیں دو بار ترک کیا جاچکا ہے اور حکومت ماضی میں دو مرتبہ کوئی خریدار حاصل نہیں کرسکی۔ آل انڈیا ٹریڈ یونین کانفرنس (اے آئی ٹی یو سی ) نے کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی ہے اور کارپوریٹ آقاؤں کی ایماء پر کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ تمام سرکاری زیر انتظام اداروں پر لاگو ہوگا، صرف ایر انڈیا پر نہیں۔