ایر انڈیا کی نئی دہلی ۔ تل ابیب فلائیٹس منسوخ

   

نئی دہلی ۔ اسرائیل میں جنگ کی صورتحال کے پیش نظر کئی ایرلائنز نے اسرائیل کو اپنی آمد و رفت محدود کردی ہے جب کہ بعض ایرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کردئیے ۔ ہفتہ کو ایر انڈیا نے دہلی سے تل ابیب کے لیے اپنی فلائیٹ منسوخ کردی ۔ اس کے ساتھ اسرائیل سے ریٹرن فلائیٹ بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔ حماس گروپ کی جانب سے اسرائیل پر یکایک حملے کے بعد صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی ہے ۔ فلائیٹس کی منسوخی سے متاثرہ مسافرین کے لیے ضروری انتظامات کئیے جارہے ہیں ۔