حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) ایر کرافٹ مینٹیننس انجینئرس کی امکان ہے کہ سال 2025 میں بہت زیادہ مانگ ہوگی۔ دنیا کے بڑے پروفیشنل نیٹ ورک ، Linkedin کی جانب سے مرتب کردہ زیادہ مانگ کے 15 جابس کی فہرست میں ایر کرافٹ میٹننس انجینئر کا جاب سرفہرست ہے۔ اس کے بعد روبوٹک ٹیکنیشن، کلوزنگ منیجرس اور بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ ٹیکنیشن کے جابس ہیں جن کی مانگ ہے۔ چونکہ ہندوستان میں ہوا بازی کو بڑھاوا مل رہا ہے اور زیادہ تعداد میں لوگ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سفر کے لئے فضائی سفر کو اختیار کررہے ہیں ایسے میں ایر کرافٹ میٹنٹیننس انجینئرس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ گریٹر حیدرآباد، گریٹر دہلی اور ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ایر کرافٹ مینٹیننس انجینئرس کی خدمات حاصل کرنے میں ٹاپ ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر روبوٹکس ٹیکنیشن ہے، آٹو میشن سے انڈسٹری میں ہورہی تبدیلی کے ساتھ روبوٹک ٹیکنیشنس کی بہت ضرورت ہے۔