ایسوسی ایٹیڈ پریس کی وائٹ ہاؤس تک رسائی فوری ممکن نہیں

   

نیویارک: امریکہ میں ایک وفاقی جج نے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (AP) نیوز ایجنسی کو صدارتی سرگرمیوں تک رسائی کا حق دوبارہ دینے کیلئے وائٹ ہاوس کو فوری احکامات جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جج نے واضح کیا کہ مذکورہ نیوز ایجنسی یہ ثابت نہیں کر سکی کہ اسے اس معاملے میں نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم عدالت نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دو ہفتے قبل اے پی نیوز ایجنسی پر عائد پابندی پر نظر ثانی کرے۔ جج کے مطابق اس کیس کے قوانین وائٹ ہاؤس کے موقف کو قطعا سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔البتہ وفاقی ڈسٹرکٹ جج Trevor N. McFadden کا اس مرحلے پر فیصلہ عارضی تھا۔ انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کے وکلاء کو واضح کیا کہ اس کیس کا حتمی فیصلہ جاری کرنے سے قبل مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔