حیدرآباد6 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اپریل 2023 میں ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کیلئے پرچہ سوالات کے پیٹرن میں تبدیلی کا امکان ہے ۔ پرچہ سوالات کے حصہ اول میں طلبا کو زیادہ امکان دستیاب رہیں گے ۔ تاہم حصہ دوم آبجیکٹیو ٹائپ سابق کی طرح ہی رہے گا ۔ محکمہ اسکولی تعلیم سے جاری کردہ ماڈل پرچہ سوالات کے مطابق زبان اول و دوم کے سوا دیگر پرچہ جات میں بہت مختصر ‘ مختصر اور طویل طرز کے سوالات ہونگے ۔ تمام چھ بہت مختصر سوالات کے فی کس دو نشانات ہونگے ۔ مختصر سوالات بھی چھ رہیں گے اور ہر سوال کے تین نشانات ہونگے ۔ جبکہ طویل سوالات میں طلبا کو چھ کے جواب دینے ہونگے اور ان میں انہیں سوال منتخب کرنے کی سہولت ہوگی ۔ ہر سوال کے پانچ نشانات ہونگے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ٹیچرس سے کئی نمائندگیوں کے بعد ایس ایس سی پرچہ سوالات میں طلبا کیلئے سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایک تجویز حکومت کو روانہ کی گئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دو دن میں اس تعلق سے فیصلہ ہوجائیگا۔