ایس ایس سی امتحانات ‘ ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت

   

حیدرآباد 12 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 19 مارچ تا آئندہ ماہ 6 اپریل ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرلینے بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن نے اپنے ویب سائیٹ پر پیش کئے۔ امتحانات ریگولر کے علاوہ پرائیوٹ، اورینٹل اور ووکیشنل طلبا کیلئے علیحدہ ہال ٹکٹس جاری کرنے کی اطلاعات ہیں۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ہال ٹکٹس بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کے ویب سائیٹ
(www.bse.telangana.gov.in)
سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔ تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات میں جملہ 5.34 لاکھ طلبا و طالبات شرکت کریں گے اور بعد امتحانات 7 اپریل سے 18 اپریل تک ایس ایس سی پرچوں کی جانچ کو مکمل کرلینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔