ایس ایس سی ملازمت اسکام میں گرفتاری کے بعد پارتھا چٹرجی کو وزرات سے ہٹایاگیا

,

   

ایس ایس سی ملازمت اسکام میں گرفتاری کے بعد پارتھا چٹرجی کو وزرات سے ہٹایاگیا
ارپتا مکھرجی کے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) عہدیداروں سے مغربی بنگال اسکول سرویس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی)کے متعلق اسکام کے ضمن میں اعتراف کے بعد چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پارتھا چٹرجی کو ان کے وزرات سے ہٹادیا اور تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے۔

شہر میں ان کے دو مکانات ٹولی گونگی اور بیلگاریہ میں سے بھاری مقدار میں نقدی اور سونے کی دوسرے دن بھی مسلسل وصولی کے بعد جمعرات کے روز ارپیتا مکھرجی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے اس بات کااعتراف کیاہے کہ مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چٹرجی نے انہیں مجبور کیا تھا کہ وہ ان کے غیر قانونی پیسوں کو رکھنے کے لئے ان کے مکانات کے استعمال کی انہیں منظوری دیں۔

درایں اثناء ترنمول کانگریس کی قیادت کو پارٹی کے اندر سے اس بات کا دباؤ ہے کہ پرتھا چٹرجی کو ان کی وزرات او رپارٹی میں دئے گئے عہدوں سے فوری اثر کے ساتھ برطرف کردیاجائے۔

منسٹرکانام لئے بغیر ترنمول کانگریس یوتھ لیڈر دیبانگ شو بھٹاچاریہ نے ایک سوشیل میڈیا پوسٹ میں یہ کہاکہ ”جسم کی راحت کے لئے ناسور کو نشتر مارنا بہتر ہے“۔