ایس این یونیورسٹی کے ایم بی اے میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ہمہ شعبہ جات میں تحقیق پر مبنی ہندوستان کی معروف یونیورسٹی ’ شیوندر یونیورسٹی ‘ نے ایم بی اے کے 2019-21 کے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا اعلان کرنے کے علاوہ منتخب طلبہ کے لیے 2.5 لاکھ اسکالر شپس کے ساتھ یونیورسٹی آف واروک میں 3 ہفتوں کی ٹریننگ بھی ہوگی ۔ اسکول آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینر شپ کے تحت یونیورسٹی نے ایم بی اے کے آئندہ بیاچ کا اعلان کیا ہے جہاں تعلیمی سال کا آغاز جولائی 2019 کو ہوگا جس کے لیے داخلہ فارم 15 مارچ سے ویب سائٹ snu.edu.in سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔ رواں تعلیمی سال یونیورسٹی نے 2 اختراعی نوعیت کے کورسز شروع کئے ہیں جن میں ایک اسکالر شپ کا حامل کورس ’ گلوبل ایمرشن پروگرام ‘ ہے تو دوسرا میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ پروگرام ہے ۔ ایم بی اے اور بی ایم ایس میں 60 نشستیں موجود ہیں جب کہ داخلے کی بنیادی شرائط میں 12 ویں جماعت کے نمبرات ، ایس این یو ، ساٹ اور تعلیمی مظاہرے بہتر ہونا شامل ہے ۔ جب کہ بیچلر ڈگری میں 50 فیصد نمبرات کا حصول ضروری ہونے کے علاوہ جو طلبہ ڈگری سال آخر کا امتحان دیگر نتائج کے منتظر بھی داخلے کے لیے اہل ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پی ایچ ڈی میں بھی داخلے دئیے جارہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے snu.edu.in ملاحظہ کریں ۔۔