ایس بی آئی کا زائد از 10 کروڑ روپئے کے ڈپازٹ پر شرح سود میں اضافہ

   

ممبئی: ملک کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے 10 کروڑ روپے اور اس سے زیادہ کے ڈپازٹ پر شرح سود میں 0.30 فیصد کا اضافہ کیا ہے ۔ ایس بی آئی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 10 کروڑ روپے سے کم کے ذخائر پر سود کی شرح 2.70 فیصد کی موجودہ سطح پربرقرار رہے گی۔ بینک کے مطابق نئی شرح سود کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہو گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ افراط زرپرکنٹرول کے لیے پالیسی سود کی شرح (ریپو ریٹ) میں مسلسل اضافے کے بعد بینک اپنے جمع اور قرض کی شرحوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ ایس بی آئی نے پیر کو سیونگ اکاؤنٹس پر سود کی شرح کو 0.05 فیصد کم کرکے 2.70 فیصد کر دیاتھا۔