ایس پی اتحاد ریاست میں 400 سیٹوں پر قبضہ کرنے جا رہا ہے : اکھلیش یادو کا دعویٰ

,

   

لکھنؤ: اترپردیش کے جونپور میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے وجے رتھ یاترا نکالنے سے پہلے پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت پوری طرح سے عمل میں آئی ہے، تب سے ناکام رہی ہے۔ دونوں انجن آپس میں ٹکرا گئے ہیں اور اب عوام کی نظریں سماج وادی پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔ ایس پی اتحاد ریاست میں 400 سیٹوں پر قبضہ کرنے جا رہا ہے۔ یوپی میں امن و امان مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، جب کہ ریاست میں بیٹیوں کی عزت و آبرو بھی محفوظ نہیں ہے۔ کسانوں کی تحریک نے اس حکومت کو جھکنے پر مجبور کردیا۔ مرکز کی بی جے پی حکومت نے جس طرح سے تینوں کالے قوانین کو واپس لیا اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کے دن ختم ہونے والے ہیں۔