ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے مین پوری سیٹ پر انتخابی مہم چلاتے ہوئے ’’نیتا جی‘‘ کے نام پر مانگے ووٹ

   

مین پوری: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو مین پوری لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے جاری انتخابی مہم میں پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ مین پوری میں ہر تین سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر چھوٹے بڑے جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ یہ سیٹ اس سال کے شروع میں ان کے والد ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اکھلیش یادو کی اہلیہ سابق لوک سبھا ایم پی ڈمپل یادو پارٹی کی امیدوار ہیں جیسے ہی اکھلیش کا طویل قافلہ مین پوری کے قریب ایک ریاستی شاہراہ سے گزر رہا تھا، پارٹی کے حامیوں کے گروپ ہار اور نیتا جی کی تصویروں کے ساتھ کھڑے تھے۔ حامیوں نے بیٹے کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ملائم سنگھ یادو کے نعرے لگائے۔