ایس پی لیڈر کادعوی کویڈ کاٹیکہ کسی شخص کو نامرد بناسکتا ہے

,

   

مرزاپور۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر اشوتوش سنہا ن ہفتہ کے روز اس بات کا دعوی کیاہے کہ لوگوں کو اس بات کاڈر ہے کویڈ 19کا ٹیکہ کسی شخص کونامرد بناسکتا ہے۔

سنہا نے پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو کی اس بیان کے بعد حمایت کی جس میں انہوں نے کویڈ19کے خلاف ٹیکہ نہیں لگائیں گے۔ اے این ائی سے بات کرتے ہوئے مرزا پور کے ایس پی ایم ایل سی سنہا نے کہاکہ ”اگر عزت مآب اکھیلیش یادو نے یہ کہا ہے کہ تو پھر کچھ تو پریشان کن بات ہے۔

حکومت کی مشنری پر ہمیں یقین نہیں ہے۔ انہوں نے حقائق کی بنیاد پریہ بات کہی ہے۔ اگر وہ خود ٹیکہ نہیں لگارہے ہیں تو کویڈ کے ٹیکہ میں کچھ تو بات ہے‘ جو نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔

کل لوگ کہیں گے آبادی کوکم کرنے کے واسطے مارنے کے لئے ٹیکہ دیاگیاہے۔ آپ نامرد ہوجائیں گے‘ کچھ بھی ہوسکتا ہے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”اور اگر اکھیلیش یادو کہہ رہے ہیں تو میں سمجھتاہوں کسی کو بھی ریاست میں ٹیکہ نہیں لگانا چاہئے“


بی جے پی حکومت کو بھروسہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔ اکھیلیش یادو
قبل ازیں دن میں یادو نے کہاتھا کہ وہ کرونا وائرس کاٹیکہ نہیں لگائیں گے کیونکہ اب ”بی جے پی حکومت قابل بھروسہ نہیں ہے“۔ لکھنو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اکھیلیش یادو نے کہاکہ ”فی الوقت میں کویڈ کا ٹیکہ نہیں لگاؤں گا۔ وہ بھی بھارتیہ جنتا پارٹی دے رہی ہے۔

بی جے پی کے ٹیکہ پر ہم کیسے بھروسہ کرسکتے ہیں“؟۔جب کبھی ہماری حکومت تشکیل پائی گئی‘ ہر ایک کو مفت میں ٹیکہ دیاجائے گا۔ بی جے پی کا ٹیکہ ہم نہیں لیں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی کی قیادت میں ٹیکہ اندازی کے پروگرام پر بھروسہ نہیں کیاجاسکتا ہے“۔

سی ایس ائی آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر منڈے کے بیان کہ مذکورہ کویڈ19ٹیکہ محفوظ ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں اور لوگو ں پر زوردیاکہ وہ ٹیکہ لینے سے ہچکچائیں نہیں


کویڈ ٹیکہ ڈرائی رن
مرکزی وزیر برائے صحت نے قومی سطح پر کویڈ 19ٹیکہ ڈرائی رن انجام دیا۔

مرکزی وزرات صحت کے بموجب اس ڈرائی رن کا مقصد کویڈ ٹیکہ انٹلیجنس نٹ ورک(سی او۔ ڈبلیو ائی این)میں استعمال کے لئے محرکانہ سہولت کا جائزہ لینا ہے جوماحولیاتی پس منظر میں تھا۔