ایس پی کی معطلی کے بعد اب جھابوا کلکٹر کو ہٹایا گیا

   

جھابوا: ایک دن پہلے مدھیہ پردیش کے جھابوا پولیس سپرٹنڈنٹ اروند تیواری کو معطل کیے جانے کے بعد آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ضلع کلکٹر سومیش مشرا کو بھی عہدہ سے ہٹانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلی چوہان نے کل صبح جھابوا پولیس سپریٹنڈنٹ تیواری کو ضلع ایس پی عہدہ سے منتقلی کرنے کی ہدایت دیے تھے ۔ اس کے بعد ان سے متعلق جانچ رپورٹ ملنے کے بعد دوپہر میں انھیں عہدہ سے معطل کر دیا گیا۔اس کے بعد آج وہاں کے کلکٹر مشرا کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔دراصل کل سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں مبینہ طور ایس پی تیواری پالی ٹیکنک کے طالب علموں سے نازیبا بات کرتے سنائی دے رہے تھے ۔ یہ معاملہ ادراک میں آتے ہی وزیر اعلی چوہان نے معاملہ کی رپورٹ مانگی تھی، رپورٹ ملتے ہی انھیں معطل کر دیا گیا۔بتایا گیا تھا کہ پولی ٹیکنک طالب علموں نے اپنی حفاظت کے متعلق سے ایس پی سے درخواست کی تھی، لیکن ایس پی نے انھیں حفاظت دینے کے بجائے ان سے نازیبا بات کہی۔ یہ معاملہ آڈیو کے طور پر سوشل میڈیا میں وائرل ہو گیا، جس کے بعد یہ کاروائی سامنے آئی۔وہیں جھابوا سے یو این آئی کے مطابق اسی معاملہ میں کلکٹر کے کردار کو بھی قابل اعتراض مانا جارہا تھا۔اسی سلسلہ میں کل رات پولی ٹیکنک کے طالب علموں نے کلکٹر کے دفتر کو بھی گھیراؤ کیا تھا۔