ایس کے ایم نے مرکز پر یقین دہانی کی خلا ف ورزی کا الزام لگایا‘ 26نومبر کے روز راج بھون تک مارچ کااعلان

,

   

نئی دہلی۔ سمیوکت کسان مورچہ(ایس کے ایم)نے 26نومبرکے روزملک بھر میں راج بھونوں تک مارچ کریں گے‘مرکز پر کسانوں‘ زیرالتوا مطالبات‘ پر یقین دہانی کی خلاف ورزی کی گئی ہے جمعرات کے روز تنظیم نے یہ اعلان کیاہے۔

ایس کے ایم کسانوں کی مشترکہ تنظیم ہے جس نے مرکز کی نئے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کو انجام دیاتھانے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل پر فیصلہ کرنے کے لئے8ڈسمبر کے روز اجلاس طلب کیا ہے۔

کسان 19نومبر کے روز ”یوم فتح“ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ مرکز نے ان کے احتجاج کے پیش نظر نئے زراعی قوانین کو واپس لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

ایس کے ایم لیڈر درشن پال نے ایک پریس کانفرنس میں یہاں پر کہاکہ”تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین لوک سبھا او راجیہ سبھا کے دفاتر تک یکم تا11ڈسمبر مارچ نکالے جائیں گے“۔

ایس کے ایم نے مرکزی حکومت پر بھی اظہارمایوسی کیااور مرکز پر الزام لگایاکہ وہ 9ڈسمبر کو احتجاج ختم کرنے کے وقت کسانوں سے کئے گئے تحریری وعدوں سے مکمل مکر رہا ہے۔

کسانوں کا دعوی ہے کہ نہ تو کم ازکم امدادی قیمت پر کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی تحریک کے دوران کسانوں پر درج ”جھوٹے“مقدمات واپس لئے گئے ہیں۔

اس نے حکومت پر یہ بھی الزام لگایاکہ وہ کسانوں کی سب سے بڑی مانگ‘ ایم ایس پی پر قانونی ضمانت پر غور کرنے لئے تیار نہیں ہے۔