ایشوریہ رائے بچن پھر سے ماں بننے والی ہیں

   

بالی ووڈ ایکٹریس ایشوریہ رائے بچن ان اداکاراوں میں سے ایک ہے جن کے لاکھوں دیوانے ہیں۔ ایشوریہ کی خوبصورتی کا ہر کوئی قائل ہے۔ ان دنوں ایشوریہ اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد ایشوریہ کے ایک بار پھر سے ماں بننے کی خبریں گرم ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ اُڑرہی ہے کہ ایشوریہ جلد ہی ماں بننے والی ہے اور وہ اپنی جسامت کو چھپاتی نظر آرہی تھیں۔ حال ہی میں ایشوریہ اور ابھیشیک مکیش امبانی کی بہن نینا کوٹھاری کی بیٹی نین تارا کی ویڈنگ پارٹی میں نظر آئے۔ ایشوریہ نے اس دوران خوبصورت لال رنگ کے سوٹ میں ملبوس نظر آئیں بس اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر خبریں آنے لگیں ہیں کہ ’’کیا ایشوریہ امید سے ہے‘‘ کئی یوزرس کا کہنا ہے کہ ایش اپنا یہ راز چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔ یہ خبریں اس لئے بھی زوروں پر ہے کیونکہ ان کی بیٹی آرادھیا اب بڑی ہوچکی ہے۔ توفائینس کو لگ رہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پہلی بار کی طرح سے اس بار بھی وہ اپنی ماں بننے کی بات کو چھپارہی ہیں۔