ایشیا کپ انڈر19ٹورنمنٹ پاکستان نے ہندوستان کو8وکٹ سے ہرایا‘اذاں اویس کی سنچری

   

دبئی :آئی سی سی اکیڈیمی اسٹیڈیم دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ 2023 کے ایک میاچ میں پاکستان نے ہندوستان کو 8 وکٹ سے ہراکر میاچ جیت لیا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہندوستان انڈر19کی ٹیم کو 50اوور س میں 9وکٹوں پر 259رنوں تک محدود کردیا ۔ جواب میں پاکستان کی شروعات اچھی رہی۔اگرچہ پہلی وکٹ 28رنز کے اسکور پر گئی تھی تاہم شاہ زیب خاں اوراذاں اویس نے سنچری پارٹنر شپ کے ساتھ اسکو رکو آگے بڑھا یا۔اذاں اویس نے 105رنز اسکور کئے جبکہ سعد بیگ نے51گیندوں میں 68رنز بنائے اور دونوں ناٹ اوٹ رہے ۔ اس طرح پاکستان نے صرف دو وکٹوں پر 263رنز بناکر 8وکٹوں سے میاچ جیت لیا جبکہ 3اوور باقی تھے ۔شاہ زیب خاں 63رنز بناکر اوٹ ہوئے جنہیںمہاراشٹرا کے مشیر خاں نے اوٹ کیا۔مشیر خاں بہترین آل راونڈر ہیں ۔ قبل ازیں آدرش سنگھ، ادے سہارن اور سچن دھاس کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے دبئی میں جاری گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے خلاف 9 وکٹوں پر 259 رنز بنائے۔ آدرش نے 62 جبکہ ادے سہارن نے 60 رنز بنائے۔ سچن داس نے 58رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے نپی تلی تیز گیند بازی نے ہندوستان کو ا بڑا سکور کرنے سے روکے رکھا۔انڈیا انڈر 19 پلیئنگ الیون آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، رودرا پٹیل، ادے سہارن (c)، مشیر خان، سچن داس، اراویلی اوینیش (ڈبلیو)، سومی پانڈے، مروگن ابھیشیک، راج لمبانی، نمن تیواری پر مشتمل ہے۔