ایل آر ایس اسکیم میں حکومت مفت اراضیات کو باقاعدہ بنائے

   

چیف منسٹر کو کے ٹی آر کا مکتوب، بصورت دیگر عوام سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ایل آر ایس اسکیم میں بغیر کسی چارجس کے اراضیات کو باقاعدہ بنانے کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے اپنے مکتوب میں موجودہ وزراء کی جانب سے ایل آر ایس اسکیم کے تعلق سے دیئے گئے بیانات اور کئے گئے وعدہ کا حوالہ دیا اور اگر چارجس وصول کئے جارہے ہیں تو عوام سے معذرت خواہی کرنے پر زور دیا۔ بی آر ایس کے دورحکومت میں کانگریس کے قائدین نے ایل آر ایس کو لوٹ مار قرار دیا تھا۔ اب کانگریس حکومت عوام کو کیوں لوٹ رہی ہے ۔کانگریس قائدین سے استفسار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایل آر ایس اسکیم کے نام پر کانگریس حکومت عوام کا خون چوسنے کی کوشش کررہی ہے۔ کانگریس حکومت ریاست کے 25.44 لاکھ خاندانوں پر کم از کم ایک لاکھ روپئے کا مالی بوجھ عائد کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے ذریعہ حکومت 20 ہزار کروڑ روپئے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ عوام پر مالی بوجھ عائد کرنے والی حکومت کیسے عوامی حکومت ہوسکتی ہے۔ کانگریس قائدین سے سوال کیا۔ اگر حکومت عوام پر مالی بوجھ عائد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے تو ماضی میں کانگریس کے قائدین نے بی آر ایس حکومت پر جو الزامات عائد کیا تھا، اس پر عوام سے معذرت خواہی کریں۔ انتخابات میں 6 گیارنٹی کا وعدہ کیا گیا۔ اقتدار حاصل ہوتے ہی کانگریس حکومت ان وعدوں کو مشروط بنادیا ہے۔2