ایل آر ایس پر تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت ‘ ریاستی حکومت کو نوٹس

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ہائیکورٹ میں آج لے آوٹ ریگولرائیزیشن اسکیم (ایل آر ایس) پر سماعت ہوئی ۔ ڈیویژن بنچ نے اس مسئلہ پر حکومت کے موقف سے واقف ہوئے بغیر عبوری احکامات جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ عدالت نے مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اس مسئلہ پر ریاستی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ مفاد عامہ کی درخواست میں جی او 131 کو چیلنج کیا گیا ہے جو جاریہ سال 31 اگست کو ریاستی حکومت کی جانب سے غیرمنظورہ اور غیرقانونی لے آوٹس کو باقاعدہ بنانے کیلئے جاری کیا گیا ۔