ایل بی نگر سے اغواء کردہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی گئی ، ڈی سی پی ایل بی نگر

   

حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ایل بی نگر سے اغواء کی گئی لڑکی کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی ۔ لڑکی کا صرف اغواء کیا گیا تھا ۔ جو بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق ایک زنخہ نے اس لڑکی کو بچالیا جب وہ اغواء کارواں کے چنگل سے اپنے آپ کو بچاکر فرار ہو رہی تھی ۔ زنخہ نے اس لڑکی کو بچالیا اور اغواء کار افرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات تقریباً 10 بجے دو افراد نے لڑکی کا اغواء کیا ۔ پتہ پوچھنے کے بہانے لڑکی کے قریب پہونچنے والے بدمعاشوں نے لڑکی کو موٹر سائیکل پر بیٹھالیا اور آوٹر رنگ روڈ کے قریب لے گئے اور لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کر رہے تھے کہ لڑکی اپنے آپ کو بچاکر نکلنے میں کامیاب ہوئی اور قریب میں واقع ہوٹل پہونچی ۔ ڈی سی پی ایل بی نگر سائی سری نے بتایا کہ اغواء کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ ع