ایل بی نگر میں بیوی نے شوہر کا عضو کاٹ دیا

   

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس نے اپنے شوہر کے عضو مخصوص کو کاٹ دیا ۔ انسپکٹر ایل بی نگر وی اشوک ریڈی نے کہا کہ 32 سالہ شیر سنگھ ساکن بھگت سنگھ نگر راجستھان کا متوطن ہے۔ شیر سنگھ اور رینوکا کے درمیان آپسی تعلقات کو لیکر آئے دنجھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ کل رات دیر گئے شیر سنگھ جب حالت نشہ میں تھا اور مکان محو خواب تھا کہ بیوی رینوکا نے چاقو سے عضو مخصوص کاٹ دیا ۔ شیر سنگھ کو فوری دواخانہ منتقل کیا گیا اور ایل بی نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور رینوکا کو حراست میں لے لیا ۔